counter easy hit

سرفراز احمد کو ٹی 20 کپتان مقرر کر دیا گیا

Ahmed was

Ahmed was

شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد سرفراز احمد کپتانی کے لیے مضبوط امیدوار تھے
لاہور (یس اُردو) سرفراز احمد کو ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر کر دیا گیا ، شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد سرفراز احمد کپتانی کے لیے مضبوط امیدوار تھے ۔سرفراز احمد نے اپنے کیرئیر کا پہلا میچ 2007 میں انڈیا کیخلاف کھیلا، سرفراز احمد 21 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 291 بنا چکے ہیں ۔ سرفراز احمد کا ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور 76 رنز ہے ۔سرفراز احمد نے پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈیٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین کپتانی کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کو فائنل تک لے کر گئے ۔وکٹ کیپر بیسٹمین کے کیریئر میں ایسے کئی مواقع آئے جب اس نے اپنا انتخاب درست ثابت کیا ۔ بھارتی فلم کا یہ ڈائیلاگ سرفراز دھوکا نہیں دے گا ، پاکستانی کرکٹر کی پہچان بن چکا ہے ۔ورلڈ کپ کے دوران آسٹریلیا میں پاکستانی ٹیم مسلسل ہار نے لگی تو ہر طرف سے سرفرازاحمد کو کھلانے کی بات ہوئی لیکن ہیڈ کوچ وقار یونس بضد تھے کہ سرفراز احمد کی تکنیک ٹھیک نہیں اس لیے ان کو ٹیم میں شامل کرنا درست فیصلہ نہیں ہے ۔بیٹنگ اور بولنگ میں بار بار دھوکا دینے والی قومی ٹیم کے نئے کپتان کا نیا امتحان شروع ہو چکا ، اب دیکھنا ہے کہ سرفراز قوم کو کامیابی کا تحفہ دے گا کہ نہیں ؟