counter easy hit

بریکنگ نیوز: ن لیگ کے بعد ایک اور بڑی شخصیت کے لیے قانون کا شکنجہ تیار۔۔۔ سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا

راولپنڈی ( ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج شوکت کمال ڈار نے بینظیر بھٹو قتل کیس کے اشتہاری ملزم سابق صدر پرویز مشرف کی تمام منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنیکا حکم دیدیا جس میں ملزم کے دو قیمتی پلاٹس، دو مہنگی ترین گاڑیاں اور مختلف بینکوں میں 19 سے

زائد اکاﺅنٹس میں موجود رقم بھی شامل ہے، قبل ازیں عدالت ملزم کے اشتہاری ہونے کے بعد دونوں ضمانتوں کے دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کی رقم بھی ضبط کرنے کا حکم دے چکی ہے، بینظیر قتل کیس انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں زیرسماعت رہا۔ اس دوران انہیں پیش ہونے کیلئے بار بار سمن جاری کئے جاتے رہے جس پر انہوں نے اپریل 2013میں پاکستان آکر سفری ضمانت حاصل کی اور بینظیر بھٹو قتل کیس میں شامل تفتیش ہوئے اور بعد ازاں 20 مئی 2013کو ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے پر دس دس لاکھ روپے کے دو مچلکوں پر ملزم کی ضمانت کر لی گئی، 18مارچ 2016کو علاج کیلئے بیرون ملک چلے گئے، جس کے بعد سابق صدر کو عدالت پیش ہونے کیلئے بار بار سمن اور وارنٹس جاری ہوئے۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج شوکت کمال ڈار نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبطگی کے لیے دائر ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت سپیشل پبلک پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز آزادی مارچ کی وجہ سے عدالت پیش نہ ہوا،عدالت نے سابق صدرکے نام پر موجود منقولہ و غیر منقولہ تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ دہشت گردی عدالت نے عدم حاضری پر پہلے ہی سابق صدر کو اشتہاری قرار دے کر دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ دہشتگردی عدالت نے سابق صدر کے علاوہ دو سال قبل اگست میں کیس کا فیصلہ دیتے ہوئے پانچ ملزمان کو بری کیا تھا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں سابق صدر پرویز مشرف کے آٹھ سے زائد بنک اکاؤنٹس اور اسلام آباد مکران میں واقع دو جائیدادیں ضبطگی کا حکم سنایا ہے۔آزادی مارچ کے باعث سپیشل پبلک پراسیکوٹر خواجہ امتیازاحمد عدالت پیش نہ ہوسکے، آٹھ سے زائد بنک اکاؤنٹس اور اسلام آباد کراچی سمیت دیگر شہروں میں واقع چار جائیدا د ضبطگی حکم میں شامل ہیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website