counter easy hit

10 سال بعد وفاقی پولیس میں نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی پولیس کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا، 10 سال بعد نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی گئی، آئی جی محمد عامر ذوالفقار کی درخواست پر وزیراعظم نے پولیس میں بھرتیوں کی منظوری دے دی،

وفاقی پولیس میں 18 اے ایس آیئز اور 1200 سے زائد کانسٹیبلز بھرتی کیے جائیں گے۔ یاد رہے آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار نے وزیراعظم کو افرادی قوت میں کمی پر بریفنگ دی تھی۔ کابینہ ڈویژن نے بھرتی پر عائد پابندی ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔دوسری جانب وفاقی پولیس میں نئی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم، کابینہ ڈویژن کی طرف سے نئی بھرتیوں کیلیے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی پولیس میں 1262اہلکاروں کو بھرتی کیا جائے گا۔دوسری جانب نوٹیفکیشن کے مطابق اے ایس آئی کے عہدے پر بھی امیدوار بھرتی کئے جائینگے ۔کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی بھرتیوں میں 1156افراد کو کانسٹیبل کے عہدے پر بھرتی کیا جائے گا۔