counter easy hit

“ڈی جی نیب کی گواہی کے بعد ہمارے خلاف کیس میں کوئی نقطہ باقی نہیں رہا‘مریم نواز

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈی جی نیب کی گواہی کے بعد ہمارے خلاف کیس میں کوئی نقطہ باقی نہیں "After the testimony of DG NAB, there was no point in the case against usرہا‘ سارا کیس یہ تھا کہ لندن فلیٹس میرے نام پر ہیں‘ اربوں‘ کھربوں کی کرپشن کے الزامات لگانے والوں نے عدالت میں دس روپے کی کرپشن کی بھی بات نہیں کی۔ منگل کو مریم نواز نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے ثبوت آگئے ہیں جو چیز ہے ہی نہیں وہ کہاں سے لائیں گے۔ ڈی جی نیب کی کل کی گواہی کے بعد کیس میں کوئی نکتہ باقی نہیں رہا۔ سارا کیس یہ تھا کہ لندن فلیٹس میرے نام پر ہیں۔ اربوں‘ کھربوں روپے کی کرپشن کے الزامات لگائے گئے ہم پر۔ عدالت میں کسی نے دس روپے کرپشن کی بھی بات نہیں کی۔ ہمارے گھر سے کیمرے اور سکیورٹی بیریئر کیوں توڑے گئے