counter easy hit

15 افراد کے قتل کے بعد سیکورٹی فورسز کا تربت کے پہاڑی علاقوں میں سرچ آپریشن

کوئٹہ: تربت بلیدہ میں سیکورٹی فورسز نے پہاڑی علاقے میں سرچ آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا اہم کما نڈر ہلاک ہو گیا جبکہ تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔

After the killing of 15 people, security forces search operation in the Turbat mountain areasسیکورٹی ذرائع کے مطابق بلیدہ کے علاقے گروک میں 15 افراد کے قتل کے بعد سیکور ٹی فورسز نے کالعدم تنظیم کے خلاف بلیدہ کے پہاڑی علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے کارندوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی ۔ ،جوابی فائرنگ میں تنظیم کا اہم کمانڈر یونس بلوچ مارا گیا جبکہ تین دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق آپریشن رات گئے تک جاری رہا۔