counter easy hit

شہبازشریف کے بعد اب حمزہ شہباز کا نمبر لگ گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حمزہ شہباز کا نام کچھ روز قبل بلیک لسٹ میں ڈالا دیا گیا تھا مگر اب ان کے نام کو لسٹ سے نکال دیا گیا ہے ، جس کا نوٹیفیکشن بھی وزارت داخلہ نے جاری کر دیا ہے ، یہ اقدام لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر اٹھایا گیا ہے،، وفاقی وزارت داخلہ نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ سے نکال دیا ہے،، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے لیگی رہنما حمزہ شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکال دیا ہے، یہ اقدام لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر اٹھایا گیا ہے،، یاد رہے کہ میاں حمزہ شہباز نے بلیک لسٹ سے نام نکالنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، ان کی درخواست میں وزارت داخلہ، پاسپورٹ امیگریشن حکام اور نیب کو فریق بنایا گیا،، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر آئینی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ گزشتہ سال نومبر میں ایئرپورٹ پر پتا چلا کہ ان کا نام بلیک لسٹ میں ہے، حمزہ شہباز کی جانب سے درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ وزارت داخلہ کو بلا جواز کسی پاکستانی کی نقل و حرکت روکنے کا اختیار نہیں، لاہور ہائیکورٹ وزارت داخلہ کو نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دے،، جس پر عدلت نے ان کا نام بل؛یک لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا تھ اور اب وفاقی حکومت نے ان کے نام کو بلیک لسٹ سے نکال دیا ہے ، جو ان کیلئے کسی سرپرائز سے کم نہیں،