counter easy hit

سعودی عرب کے بعد انڈونیشیا بھی پاکستان کے ساتھ معاشی روابط قائم کرنے کا خواہاں

حیدرآباد: سعودی عرب کے بعد انڈونیشیا بھی پاکستان کے ساتھ معاشی روابط قائم کرنے کا خواہاں ہے۔ اس حوالے سے اہم فیصلہ کر لی گیا۔قونصل جنرل انڈونیشیا ٹوٹوک پریانامٹو کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا 5 تا 7 اپریل تک کراچی میں ہونے والی 16ویں کراچی ایکسپو میں شرکت کرے گا۔

ہم تاجر برادری کو مزید سہولتیں فراہم کرنا چاہتے ہیں دونوں اسلامی برادر ممالک کے درمیان تجا رتی تعلقات کو مضبوط سے مضبوط تر بنایا جائے۔ وہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے حیدرآباد چیمبر کے تجا رتی ڈیلیگیشن کی 33ویں ٹریڈ ایکسپو انڈونیشیا میں شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چیمبر ڈیلیگیشن کی انڈو نیشین تاجروں سے دو طرف تجا رت پر بات چیت ہوئی تھی۔ انڈونیشین کمپنی ’’سری ٹیک‘‘ پاکستان کے ٹیکسٹائل پرو جیکٹ کو خام مال ایکسپورٹ کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے ۔ دونوں ممالک کے تاجروں میں کاروباری گفت و شنید میں مزید پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا انڈونیشین قونصل جنرل نے بتایا کہ انڈو نیشیا 16ویں کر اچی ایکسپو 5 تا 7 اپریل 2019ء میں شرکت کرے گا۔ حیدرآباد چیمبر انڈونیشین پویلین کا دورہ کرے ہم چاہتے ہیں بزنس مین کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال انڈونیشین تاجر آ رہے ہیں جو کہ ایگریکلچر، کین فو ڈ، اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز، کوئلہ اور پام آئل سیکٹر میں کاروبار میں دلچسپی رکھتے ہیں ہم تاجر برادری کو مزید سہولت دینا چاہتے ہیں دونوں اسلامی برادر ممالک کے درمیان تجا رتی تعلقات کو مضبوط سے مضبوط تر بنایا جائے ۔ مجھے امید ہے کہ آپ تعاون اور صنعت و تجارت بڑھانے میں مدد کریں گے۔

قبل ازیں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد سلیم شیخ نے مہمانان گرامی کو سندھ کی ثقافتی اجرک اور ٹوپی کے تحائف پیش کئے۔ حیدرآباد چیمبر کے سینئر نائب صدر فہد حسین شیخ نے قونصل جنرل انڈونیشیا کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد چیمبر کے ٹریڈ ڈیلیگیشن کو قونصل خانے کی طرف سے پذیرائی پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ تجا رتی وفد کی انڈو نیشین تاجرو ں سے ملاقات میں ہما ری مدد کی۔ ہم اپنے انڈونیشین بھائیوں کے درمیان تجا رت کو فروغ دینے کی خواہش رکھتے ہیں ،دونوں ممالک کے درمیان تجا رتی حجم بڑھانے کے لئے حیدرآباد چیمبر ہر ممکن تعاون کرے گا۔ انڈو نیشین مصنوعات کی نمائش حیدرآباد میں ہو تی رہی ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ انڈو نیشین مصنوعات اور نمائش کی ثقافتی شو کا انعقاد کیا جائے جو کہ دونوں ممالک کے درمیان کلیدی کردار اد اکرتا ہے۔نائب صدر پیر سید محمود اقبال جعفری نے مہمانوں گرامی کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں سابق سینئر نائب صدر محمد عارف ، سابق نائب صدر ضیا ء الدین سمیت اراکین صلاح الدین خان غو ری ، مشتاق مجید ، سعیداحمد چوہان، محمد اعظم چوہان ، ذو الفقار علی چوہان ، وسیم جی ، محمد دانش خان ، نور الدین نو ری ، محمد اقبال شیخ عبد الستار خان ، عبد الوحید شیخ ، حفظ الرحمن و دیگر موجود تھے۔