counter easy hit

ناگا لینڈ اور خالصتان کے بعد ایک اور بھارتی ریاست نے کشمیریوں کی حمایت کا کھلم کھلا اعلان کر دیا

After Nagaland and Khalistan, another Indian state openly declared support for Kashmiris

مظفرآباد (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے نکسل باغیوں نے بھارت کے خلاف کشمیریوں کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ نکسل باغی نے کشمیریوں سے کہا ہے کہ آزادی کی تحریک میں ہم آپ کے ساتھ ہیں، 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی جنتا پارٹی اور آر ایس ایس نے مل کر آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔دوسری جانب کشمیر میں جہاد کا حکم دینے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق شریف شبیر نامی شہری نے کشمیر میں جہاد کے حکم کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ درخواستگزار شریف شبیر نے میاں گوہر ایڈووکیٹ کی وساطت سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواستگزار نے مؤقف اختیار کیا گیا کہعدالت حکومت کو جموں و کشمیر میں جہاد شروع کرنے کا حکم دے۔ درخواستگزار نے استدعا کی کہ آزاد کشمیر میں جہادی کیمپس قائم کرنے کی ہدایت کی جائے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں تاحال کرفیو نافذ ہے جو چوتھے ہفتے میں داخل ہو گیا ہے ۔ وادی میں اس دوران صرف نقل وحمل پر ہی پابندی عائد نہیں بلکہ موبائل، نیٹ اور ٹیلی فون سروسز بھی معطل ہیں جس کے باعث وادی کا پوری دنیا سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔پاکستانی حکومت نےبھی اعلان کیا ہے کہ کل جمعہ کے روز اسلام آباد کے تمام چوراہوں پر12 بجے ٹریفک سگنل ’ریڈ‘ کر دیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ٹریفک سگنل آدھا گھنٹہ ریڈ رہیں گے اور ٹریفک رکی رہے گی، شاہراہوں پرکشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے احتجاج کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خاننے عوام سے اپیل کی ہے کہ تمام پاکستانی کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کیلئے جمعہ کو دوپہر 12 بجے سے 12:30 تک باہر نکلیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website