counter easy hit

بھارت کے بعد ایک اور فریق نے حکومت پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ نے کہا ہے کہ حکومت نے منفی رویہ ترک نہ کیا تو سب کا مشترکہ نقصان ہوگا۔ مہنگائی اوربجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے پرحکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔ ن لیگی پارلیمانی اجلاس کے شرکاء نے بھارتی جنگی جنون کی مذمت کی اور کہا کہ بھارتی جارحیت کیخلاف پوریقوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ نوازشریف کے عدالتی فیصلے پر اظہار مایوسی کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب سمیت دیگر پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں بھارتی جنگی جنون کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس میں قرار دیا گیا کہ بھارتی حکومت انسانی جان ومال کے تحفظ کے مقامی قوانین اورعالمی ضابطوں کی پاسداری کو یقینی بنائے۔ بھارتی جیل میں پاکستانی شاکر اللہ کی ہلاکت کا فی الفور نوٹس لیا جائے۔اجلاس میں مزید کہا گیا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پورا پاکستان متحد ہے۔ کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ پوری پاکستان قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ دفاع وطن کیلئے کھڑی ہے۔ اسی طرح اجلاس میں قائد ن لیگ نوازشریف سے متعلق عدالتی فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ عدالتی فیصلے پر قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے۔ مشاورت کے بعد آئندہ کا قانونی لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا. اجلاس میں نوازشریف کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی گئی اور نوازشریف کے ساتھ بھرپور انداز میں اظہار یکجہتی بھی کیا گیا۔شرکاء نے کہا کہ نواز شریف کےعارضہ قلب میں مبتلا ہونے کی تشخیص 5 میڈیکل بورڈز کرچکے ہیں۔ جس کے باعث نوازشریف کوعارضہ قلب کے علاج کی سہولیات والے ہسپتال میں منتقل کیا جائے۔ شرکاء اجلاس نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے اور تاریخی مہنگائی پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ ن لیگ نے کہا کہ حکومت نے غریب حاجیوں کو بھی نہیں بخشا۔ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے مکہ اور مدینہ کا سفر ہی مشکل بنا دیا ہے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ حج کی رقم میں اضافہ واپس لیا جائے۔ جبکہ سبسڈی بحال کی جائے۔ اگر حج سبسڈی حرام ہے تو وزراء کے اخراجات میں اضافہ کیسے حلال ہے؟ ن لیگی پارلیمانی رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ حکومت غیر جمہوری و غیر پارلیمانی رویہ ترک کرے. حکومت نے منفی رویہ نہ بدلا تو سب کا مشترکہ نقصان ہوگا۔ حکومت قومی اسمبلی میں عوامی مسائل اور ملکی معاملات کو زیر بحث آنے دے۔ ن لیگ کے پارلیمانی اجلاس میں سندھ اسمبلی کے اسپیکرآغا سراج درانی کی گرفتاری کی مذمت کی گئی اور خواجہ سعد رفیق کے پر