counter easy hit

حسن علی کے بعد عماد وسیم نے بھی بھارت میں دلہن تلاش کر لی ، لڑکی کون ہے اور کیا کرتی ہے ؟ تازہ ترین خبر

After Hassan Ali, Emad Wasim also found the bride in India. Who is the girl and what does she do? Latest news

لاہور ( ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ میں آج کل شادیوں کا سیزن آن ہو گیا ہے کیونکہ فاسٹ باولر حسن علی نے بھارت سے دلہن تلاش کر لی ہے اورآل راونڈر عماد وسیم بھی پیچھے نہیں رہے اور انہوں نے بھی برطانیہ سے دلہن ڈھونڈ لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آل راونڈر عماد وسیم نے برطانوی نژاد پاکستانی ثانیہ اشفاق سے شادی منانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عماد وسیم 26 اگست کو ثانیہ اشفاق سے اسلام آباد میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے ، آل راونڈر اس وقت نوٹنگھم میں ٹی ٹوینٹی بلاسٹ کھیلنے میں مصروف ہیں ، ان کا کہناہے کہ وہ اپنی مصروفیات میں سے ایک ہفتے کی چھٹی لے لیں گے اور پھر شادی کے بعد باقی میچز میں نمائندگی کریں گے ۔ عماد وسیم دراصل ثانیہ اشفاق سے پسندکی شادی کرنے جارہے ہیں اور ان کی پہلی ملاقات بھی لندن میں ہی ہوئی تھی ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کرکٹر حسن علی نے اپنی ہونے والی اہلیہ کے لیے گوجرانوالہ کی نجی ہاؤسنگ اسکیم میں گھر خرید لیا۔ میڈیا نیوز کے مطابق حسن علی شادی کے بعد اپنی اہلیہ شامیہ آرزو کو اسی گھر میں لے کر آئیں گے۔ نئے گھر میں نیا بستر، اے سی اور دیگر سامان بھی پہنچایا جا چکا ہے اور اپنی نگرانی میں مایہ ناز کرکٹر گھر کو سجا رہے ہیں۔ حسن علی نے نیا گھر ایک سال قبل خریدا ہے اور اسی میں اپنے بھائی کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔ جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر کو برطانیہ میں کھیلنے کے لئے پروفیشنل ویزہ مل گیا ہے جہاں وہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ایسیکس کی نمائندگی کر سکیں گے۔ذرائع کے مطابق فاسٹ باولرانگلش کانٹی ٹیم ہیمپ شائر کے خلاف میدان میں اتریں گے جس کے لئے انہوں نے پریکٹس شروع کر دی ہے۔محمد عامر اس سے پہلے سپاوزل ویزہ پر برطانیہ میں مقیم تھے، انہوں نے کانٹی کرکٹ کھیلنے کے لئے ویزہ کیٹگری تبدیل کرنے کی درخواست دی تھی.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website