counter easy hit

سیاسی بقاء کی جنگ : 30دسمبر کے بعد نواز شریف اور مریم نواز سیاسی میدان میں دوبارہ انٹری کرنے والے ہیں؟ صف اول کے صحافی نے خبر بریک کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف صحافی طلعت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی جانب سے عوامی رابطہ مہم کا حصہ بننے کی خبر بالکل جھوٹ ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما کے مطابق مسلم لیگ ن ایسی کسی بھی عوامی مہم کا آغاز نہیں کر رہی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف اور پارٹی صدر شہبازشریف کی زیرصدارت پارلیمنٹ میں ہاؤس میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ جس میں پارٹی کی تنظیم سازی، سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق مشاورت کی گئی۔اجلاس میں نیب کی انتقامی کاروائیوں سے متعلق بھی معاملات زیربحث آئے۔ اجلاس میں مسلم لیگ نواز کی ملک بھر میں از سر نو تنظیم سازی کرنے کے معاملات بھی زیرغور آئے۔ اس اجلاس کے بعد ب باوثوق ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اس ماہ دسمبر کے آخر میں سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنےجارہی ہے۔ چھوٹے بڑے لیول پر پارٹی کنونشن منعقد کئے جائیں گے ۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ نواز شریف بھی ان کنونشنز میں خاموشی توڑیں گے اور مسلم لیگ ن کی جانب سے منعقد کئیے جانے والے کنونشنز سے خطاب کریں گے۔اگر نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا ہو گئی تو ان کی جانب سے مریم نواز خطاب کیا کریں گی۔یہ عوامی مہم 30 دسمبر سے شروع ہونا تھی اور یہ خبر آج کے اخبارات میں بھی لگی جس سے مسلم لیگ ن کے کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تاہم تازہ ترین معلومات کے مطابق مسلم لیگ ن کے کارکنان کے لیے مایوس کن خبر یہ ہے کہ ایسی کوئی رابطہ مہم شروع نہیں ہونےجارہی جس میں نواز شریف اور مریم نواز عوام مہم کا حصہ بنیں گے۔معروف صحافی سید طلعت حسین نے بتایا کہ ان کی مسلم لیگ ن کے رہنما سے بات چیت ہوئی ہے اور انہوں نے ایسی کسی بھی عوام مہم چلانے کی تردید کردی۔ انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی تنازعے کا حصہ نہیں بنے گی ،اس وقت پیپلز پارٹی اور اسٹیبلشمنٹ کے معاملات چل رہے ہیں اس سے پیپلز پارٹی کو خود ہی نمٹنا ہوگا۔ دوسری جانب سابق حکمران مسلم لیگ (ن) نے اس ماہ 30 دسمبر سے رابطۂ عوام مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایوان اقبال لاہور میں مسلم لیگ (ن) کا کنونشن ہو گا، جس میں قومی اسمبلی و سینٹ کے ارکان اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز شرکت کریں گے۔ اس کنونشن میں پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کو ممکنہ سزا کی صورت میں مریم نواز ملکی سیاست میں سرگرم کردار ادا کریں گی۔ ابتدائی طور پر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں جلسے کئے جائیں گے جن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف خطاب کریں گے۔