گوجرانوالہ: وقاص نے منگیتر فروا کی بہن انعم سے کورٹ میرج کی تھی،عرصے بعد گھر آیا فروا بہن کے سسرال جا پہنچی، مجھ پر تشدد ہوا، وقاص نے خود کو چھری ماری: ملزمہ

ملزمہ فروا نے تھانہ سول لائنز میں پولیس اور میڈیا کو اپنے چہرے اور جسم پر لگنے والی چوٹیں دکھاتے ہوئے بتایا کہ وقاص اپنی بیوی انعم کے ہمراہ کافی عرصے کے بعد اپنے والدین سے ملنے آیا تو وہ بھی بہن سدرہ اور سہیلی کے ہمراہ انعم کو ملنے اس کے سسرال جا پہنچی جہاں اسکے بہنوئی وقاص اور گھر والوں نے تینوں کو زدو کوب کیا اور بعد ازاں وقاص نے خود کو چھری مار لی، تا کہ میرے خلاف جھوٹا پرچہ کرایا جاسکے۔








