counter easy hit

افغانستان کے حالات صحیح ہونے کی بجائے مزید بگڑ گئے، امن معاہدہ نہ ہونے کی خبر سُنا دی گئی

Afghanistan situation worsens rather than worsens, no peace deal reported

لاہور (نیوز ڈیسک) معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ افغانستان میں حالات بگڑ گئے ہیں اور وہاں کوئی ڈیل نہیں ہونے جا رہی۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی اٹلانٹک کونسل کے اندر 9 سابق سفیروں نے کہہ دیا ہے کہ یہ طالبان کے ساتھ ہونے والی ڈیل نہیں ہونے جا رہی۔انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ یہ ڈیل ہمیں منظور نہیں۔اس صورتحال میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بہت اہم بات کی ہے کہ ہےاور عمران خان پر ایک پریشر بن رہا ہے لیکن ملک کی سیایسی جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ ہم اس متعلق بات کیوں کریں۔جب کہ دوسری جانب امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے افغان طالبان کے حالیہ حملوں کے پیش نظر پاکستان کا دورہ وقتی طور پر موخر کردیا ہے. سفارتی ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد کو گزشتہ روز اسلام آباد آنا تھا، تاہم انہوں نے اپنا دورہ ایک روز کی تاخیر سے شیڈول کرکے موخر کردیا ہے. انہوں نے کہا کہ پیر کی رات کو افغان دارالحکومت میں طالبان کے حملے کے بعد زلمے خلیل زاد نے اپنا دورہ پاکستان موخر کیا‘انہوں نے بتایا کہ زلمے خلیل زاد نے پاکستانی حکام کو افغان امن معاہدے سے متعلق بریفنگ دینے کے علاوہ افغان امن عمل میں اب تک کی پیش رفت پر پاکستانی حکام سے مشاورت کرنی ہے . امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے افغان طالبان کے حالیہ حملوں کے پیش نظر پاکستان کا دورہ وقتی طور پر موخر کردیا ہے. سفارتی ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد کو گزشتہ روز اسلام آباد آنا تھا، تاہم انہوں نے اپنا دورہ ایک روز کی تاخیر سے شیڈول کرکے موخر کردیا ہے. انہوں نے کہا کہ پیر کی رات کو افغان دارالحکومت میں طالبان کے حملے کے بعد زلمے خلیل زاد نے اپنا دورہ پاکستان موخر کیا‘انہوں نے بتایا کہ زلمے خلیل زاد نے پاکستانی حکام کو افغان امن معاہدے سے متعلق بریفنگ دینے کے علاوہ افغان امن عمل میں اب تک کی پیش رفت پر پاکستانی حکام سے مشاورت کرنی ہے .مسلم لیگ ن اور حکومت کے درمیان ڈیل کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر کافی مطمئن تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ میں ان کے اے سی اُتروا دوں گا لیکن اس وقت وزیراعظم عمران خان کو حالات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز جب عدالت میں آئیں تو وہ انتہائی مطمئن اور انتہائی پُر سکون تھیں۔ مریم نواز کے لیے وہاں پر نعرے لگے۔ وہ پہلے سے کہیں زیادہ پُر سکون ہے۔ وجہ عمران خان یا شیخ رشید بتا سکتے ہیں۔ پلی بارگین سے متعلق بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ فی الوقت کچھ بھی نہیں ہو رہا ۔ ڈیڈ لاک ہے۔ بات چلی ضرور تھی لیکن رُک گئی ہے۔اگر کچھ ہوا تو میں اسی پروگرام میں بتاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ پیسوں کی بات اس وقت رُک گئی ہے۔ کافی لوگوں نے اس پر بات بھی کی تھی کسی نے 8 ارب کہا کسی نے 12 ارب کہا۔ ابھی اس وقت کوئی ڈیل نہیں ہو رہی۔ فواد چوہدری یا فردوس عاشق اعوان بتائیں گے کہ کیا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا عدالت پیشی کےموقع پر انتہائی پُر سکون ہونا ، اس حوالے سے عمران خان کو غور کرنا چاہئیے ۔خیال رہے کہ شریف خاندان کی ڈیل کی خبریں گذشتہ کئی دنوں سے گردش کر رہی ہیں۔ ان خبروں پر کئی صحافیوں نے پلی بارگین کی رقم کے حوالے سے کئی دعوے بھی کیے اور کہا گیا کہ نواز شریف 12 ارب ڈالر دینے پر راضی ہو گئے ہیں۔ لیکن شریف خاندان سمیت مسلم لیگ ن نے اس بات کی تردید کی تاہم اب ڈاکٹر شاہد مسعود نے بھی ڈیل سے متعلق دعویٰ کر دیا ہے کہ فی الوقت کوئی ڈیل نہیں ہو رہی ، ابھی ڈیل کی باتیں رکی ہوئی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website