counter easy hit

افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان اہم پارٹنر ہے: افغان صدر اشرف غنی

Ashraf Ghani

Ashraf Ghani

کابل (جیوڈیسک) امریکا کے دورے پر روانگی سے پہلے کابل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن میں پاکستان اہم پارٹنر ہے۔

اسلام آباد کے بغیر افغانستان میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ صدر اشرف غنی نے کہا کہ وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں پاکستانی فوج کے آپریشن کے باعث دہشتگرد افغانستان کا رخ کر رہے ہیں۔

موسم بدلنے کے بعد افغانستان میں دہشت گردوں کی کاروائیوں میں تیزی آ سکتی ہے۔ افغانستان میں داعش کا اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے اور طالبان کے رہنما اب داعش سے وفاداری کا حلف اٹھا رہے ہیں۔