counter easy hit

طالبان نے عسکری حملوں میں کمی جبکہ حکومتی فوجوں نے اضافہ کردیا، طالبان

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امارات اسلامیہ عسکری سرگرمیوں میں کمی لاچکی ہے۔ یہ بات افغان طالبان کے اعلیٰ مذاکرات کار عبدالسلام حنفی نے اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق عبدالالسام حنفی نے کہا ہے کہ رواں سال فروری ميں طے پانے والے امن معاہدے کے بعد ان کے گروپ نے اپنی زيادہ تر عسکری سرگرمياں ترک کر دی ہيں۔ حنفی کے بقول نہ تو اس سال موسم بہار ميں حملوں کا سلسلہ شروع کيا گيا، نہ صوبائی دارالحکومتوں کو نشانہ بنايا گيا اور نہ ہی بڑے شہروں ميں منظم حملے کيے گئے۔ انہوں نے کابل حکومت کے دستوں پر حملے بڑھانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ طالبان اکثريتی طور پر اپنے دفاع ميں لڑتے رہے ہیں۔ ان دنوں دوحہ ميں کابل حکومت اور افغان طالبان کے مابين براہ راست مذاکرات جاری ہيں، جن ميں فی الحال کوئی بڑی پيش رفت نہيں ہوئی۔

AFGHAN TALIBAN DECREASED ARMED ATTACKS, SAYS, ABUS SALAM HANAFI

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website