counter easy hit

پاکستان میں مقیم لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی قسمت کا فیصلہ نہ ہوسکا، اقوامی متحدہ متحرک ہوگئی کابینہ اجلاس میں قیام میں توسیع متوقع

اسلام آباد(یس اردو نیوز) پاکستان میں اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کے پاس رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کے لیے مقررہ وقت میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے اگلے اجلاس میں توسیع متوقع ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان میں رہائش پذیر افغان پناہ گزینوں کے مزید قیام کے لیے اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر متحرک ہوگیا ہے۔ پاکستان میں یو این ایچ سی آر کے ترجمان پُرامید ہیں کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کے لیے حکومت مزید ایک سال کی توسیع دے گی۔ ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے قیصر آفریدی نے بتایا، ”ہم پرامید ہیں کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان رجسٹرڈ مہاجرین کے قیام میں توسیع کرے گا۔‘‘ اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین کے پاس اس وقت چودہ لاکھ افغان مہاجرین رجسٹرڈ ہیں۔ تاہم کورونا وائرس کی وبا کے سبب افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی کا پروگرام گزشتہ چار ماہ سے ملتوی کیا گیا ہے۔

AFGHAN, CITIZEN, WORKING, IN, PAKISTAN

اس بارے میں آفریدی کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے ساتھ ساتھ سرحد کی صورتحال بھی مانیٹر کی جا رہی ہے اور حالات سازگار ہوتے ہی رضاکارانہ واپسی کا پروگرام بحال کیا جائے گا۔ ان کے بقول، ”رجسٹرڈ مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی پر ادارے کی جانب سے انہیں دو ہزار ڈالر امداد دی جاتی ہے۔‘‘ پاکستان میں رہائش پذیر افغان مہاجرین کی تین کیٹیگریز ہیں جن میں چودہ لاکھ یو این ایچ سی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔ دوسری کیٹگری کو پاکستان نے افغان سٹیزن کارڈ جاری کیے ہیں اور ان کی تعداد آٹھ لاکھ اسی ہزار بتائی جاتی ہے۔ ان کی رجسٹریشن سال 2017 میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ تیسری کیٹگری میں ایسے مہاجرین ہیں جن کے پاس ‘افغان سٹیزن کارڈ‘ اور ‘پروف آف رجسٹریشن‘ موجود نہیں ہیں۔ ایسے افراد کی تعداد پانچ لاکھ ہے۔ پاکستان نے حال ہی میں افغانستان کے ساتھ منسلک تین بارڈرز کھولے ہیں جبکہ ہفتے میں ایک دن پیدل جانے والے افغان باشندوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

AFGHAN, REFUGEES, WAITING, FOR, DECISION, OF, THEIR, FATE, IN, PAKISTAN, ONLY, ONE, DAY, LEFT, FOR, PREVIOUS, DIVISION

یو این ایچ سی آر ہر سال یکم دسمبر سے اٹھائیس مارچ تک ر‌ضاکارانہ واپسی کا پروگرام بند کرتا ہے۔ تاہم رواں سال کے دوران جب دو مارچ کو واپسی کا پروگرام شروع ہوا تو اسے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے بند کردیا گیا۔

افغان مہاجر کیمپوں میں رہائش پذیر افغان مہاجرین کئی ماہ سے متعدد مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ مثلاﹰ بے روزگاری،کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے صحت کی عدم سہولیات اور اشیائے خورد و نوش کی قلت۔ ان مسائل کے پیش نظر افغان مہاجرین کے ایک وفد نے پشاور میں سابق وزیر داخلہ اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاو سے ملاقات کی۔

اس موقع پر آفتاب شیرپاو نے کہا، ”وقت کا تقاضا ہے کہ حکومت پاکستان یہاں رہائش پذیر افغان مہاجرین کو تمام تر سہولیات فراہم کرے اور انہیں احساس پروگرام میں شامل کرکے نقد مالی معاونت کے ساتھ ساتھ بیماریوں کا سامنا کرنے والے افراد کو صحت کی سہولیات فراہم کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آبادحکومت کو چاہیے کہ افغانستان کے ساتھ آمد و رفت کے تمام راستے کھولے جائیں اور افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں مؤثر کردار ادا کیا جائے۔ شیرپاؤ کے بقول، ”افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں بھی ترقی اور امن قائم ہوگا ۔‘‘

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website