افغان صدرکی پشاور زلمی کو مبارک باد، دورہ افغانستان کی دعوت
افغان صدر کی دعوت قبول کر لی ہے اور ٹیم رواں سال کابل کا دورہ کرے گی،جاوید آفریدی ۔ فوٹو فائل
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاکستان سپر لیگ ٹو کی چیمپئن پشاور زلمی کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹیم کو افغانستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔
پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ افغان نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی نے ٹیلیفون پر صدر اشرف غنی کی طرف سے مبارکباد کا پیغام پہنچایا ہے اور پشاور زلمی کو افغانستان کے دورے کی دعوت بھی دی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن پشاور زلمی کے نام









