counter easy hit

الحاق پاکستان کے نعرے نے کشمیریوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے، سردار شوکت علی کشمیری

برمنگھم: متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی نا رتھ امریکہ تنظیمی عہدیداران کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب مقامی ہال میں انعقاد پذیر ہوئی جس کی میزبانی کے فرائض متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی برمنگھم برانچ نے سر انجام دیے۔

Affiliate slogan of Pakistan has inflicted the most damage Kashmir, Sardar Shaukat Ali Kashmiri

Affiliate slogan of Pakistan has inflicted the most damage Kashmir, Sardar Shaukat Ali Kashmiri

north america ukpnp اس موقع پر پارٹی سربراہ سردار شوکت علی کشمیری ، سردار رشید یو سف صدر یو کے پی این پی نا رتھ امریکہ اور محمد زاہد خان سابق آرگنائزر یو کے پی این پی نا رتھ امریکہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ تقریب کی صدارت صدر یو کے پی این پی برمنگھم سید منصور حسین شاہ نے کی جبکہ اس موقع پر سردار اسد خان سیکرٹری اطلا عات و نشریا ت یو کے پی این پی برطانیہ ، سردار فا روق خان ، قمر خلیل جنرل سیکرٹری یو کے پی این پی برمنگھم ، شاہد محمود خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، شاہد قریشی، سردار اسلم خان، محمد سعید خان، شوکت حسین ، رحمت علی ، وقار اشرف ، مقدس خان اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر سردار شوکت علی کشمیری نے کہاکہ الحاق پاکستان کے نعرے نے کشمیریو ں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان ایک طرف تو کشمیریوں کے حق خودارادیت کی با ت کرتا ہے اور دوسری طرف نہ صرف ریاست جمو ں و کشمیر کے آئینی اور قانونی حصہ گلگت بلتستان کو اپنا صوبہ بنا نے کی کوششوں میں مصروف ہے بلکہ کشمیری قوم کو اپنا غلام بنانا چاہتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ تا ریخ کشمیر کو مسخ کرنے کے لیے پاکستان کی طرف سے طرح طرح کے حربے استعما ل کیے جا رہے ہیں ۔ تا ریخ کشمیر پر موجود لٹریچر پر پا بندی لگا ئی جا رہی ہے ۔ نام نہا د آزادکشمیر کے اندر کوئی بھی کشمیری اہلیت کے باوجود محکمہ پولیس ،ہیلتھ، سول سروسز اور دیگر نمایا ں محکمہ جا ت کا سربراہ نہیں بنتا پاکستان سے لینٹ آفیسرز مسلط کیے جا تے ہیں جو کہ کشمیری عوام کے حقوق پر ڈاکہ اور ان کی اہلیت و قابلیت پر بھی ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ایکٹ 74 کے تحت نام نہا د آزادکشمیر اسمبلی ہمیشہ وزیراعظم پاکستان کے نظر کرم پر ہوتی ہے جسے کسی بھی وقت وہ ختم کرسکتے ہیں ۔آزادکشمیر اسمبلی کو یہ اختیار حاصل نہیں ہے کہ وہ کوئی بھی نئی پالیسی مرتب کرسکے ۔الحاق پاکستان کو تسلیم کرنے والا ہی پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں انتخابات میں حصہ لے سکتا ہے جو کہ کشمیریوں کی حق آزادی اظہار اور شناخت کے منافی ہے۔ پاکستان زیر انتظام غلام حکومت قائم کی گئی ہے جس کی تقدیر کا فیصلہ جی اوس ی مری اور وزارت امور کشمیر کرتی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ کشمیری قوم کے زیادہ تر افراد اپنی تا ریخ قوانین اور تمام تر حقا ئق سے نا آشنا ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ قوم پرست قوتو ں کو اپنے حقوق کے ساتھ دوسرے کشمیری بھا ئیو ں کے حقوق کی جنگ بھی خود لڑنا ہو گی ۔ انہو ں نے کہاکہ قوم میں شعور و آگہی کے لیے متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کر رہی ہے ۔ نسل عقیدے اور نظریے کی بنیا د پر مسئلہ کشمیر کا حل ناممکن ہے ۔سی پیک منصوبہ کے اندر پاکستان سے زیادہ چین کا فائدہ شامل ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ گلگت بلتستان ایک متنازہ علاقہ اور ریاست جمو ں وکشمیر کا آئینی حصہ ہے جس کو پاکستان کا آئین بھی تسلیم کرتا ہے ۔ قانونی طور پر گلگت بلتستان کو پاکستان سی پیک منصوبہ کے لیے استعما ل نہیں کرسکتا ہے ۔ گوا در سے لیکر گلگت بلتستان سی پیک کا روٹ ہے جس کی بدولت یہا ں کی سڑکو ں اور ماحول کو بہت زیادہ نقصان پہنچے گا ۔ پاکستانی حکومت اپنے فائدے کے حوالہ سے سوچ رہی ہے لیکن انہیں کشمیریوں کے نقصان کی کوئی فکر نہیں ہے ۔ سی پیک کے جو اس خطہ میں منفی اثرات مرتب ہو نگے انہیں بھی مد نظر رکھنے کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ چین اور پاکستان محض دونو ں حکومتو ں کے مفادات کو سامنے رکھتے ہو ئے منصوبہ تیار کررہے ہےں جبکہ عوام الناس کے مفادات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔ ہما ری مخالفت اور ہما ری جنگ ظالم سامراج اور ناانصافی سے ہے جس کا تعاقب کرتے ہو ئے حقائق عوام الناس کے سامنے لا تے رہیں گے ۔انہو ں نے کہاکہ علمی فکری اور شعوری انقلا ب جب کشمیری قوم میں بیدار ہو گیا تو ہر کوئی خود مختار کشمیر کا حامی ہی دکھائی دے گا۔ اس موقع پر صدر یو کے پی این پی نا رتھ امریکہ سردار رشید یوسف اور سابق آرگنا ئزر محمد زاہد خان نے میزبانو ں کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website