counter easy hit

پیرس: پاکستان دہشتگردی کے خلاف حالتِ جنگ میں ہے اور ہم پاکستان آرمی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں. ایڈووکیٹ محمد ندیم یوسف کسانہ

ایڈووکیٹ محمد ندیم یوسف کسانہ

ایڈووکیٹ محمد ندیم یوسف کسانہ

پاکستان اوورسیز انٹرنیشنل لائیرز فورم کے سئنیر راہنما ایڈووکیٹ محمد ندیم یوسف کسانہ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں عاصمہ جہانگیر کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی اس وقت عالمی دہشتگردی کے خلاف ایک بہت بڑی جنگ لڑ رہی ہے. دہشتگردی کی اس جنگ میں پاکستانی عوام اور سیکیورٹی فورسز کے ہزاروں جوان جام شہادت نوش کر چکے ہیں اور ابھی مزید یہ بھیانک خوفناک جنگ جاری ہے. پاکستان کو دشمنوں کی جانب سے مسلط کردہ دہشتگردی کی اس جنگ میں ہر قیمت پر کامیابی حاصل کرنی ہے. دہشتگردوں کو سخت سے سخت سزا دینے کے لیے خصوصی عدالتوں کو مکمل اختیارات دینے کی حمایت کرتے ہیں. قوموں کو شدید برے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے. جس کے لیے سخت ترین فیصلے کرنے پڑتے ہیں.اس کے لیے ہم دہشت گردوں کے خلاف فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کرتے ہیں اور عاصمہ جہانگیر کو آرمی چیف کے خلاف دھمکی دینے کی سخت مذمت کرتے ہیں. عاصمہ جہانگیر یاد رکھیں ہم اوورسیز پاکستانی پوری طرح سے آرمی چیف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں. جن لوگوں کو پاکستان میں دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں سے تکلیف ہے وه دہشت گردی سے متاثرہ ان زخم خوردہ لوگوں کے پاس جائیں یقیناً وہ آپ کو اچھی طرح مطمئن کر دیں گے.
پاکستان دشمنوں کو یہ واضح پیغام ہے کہ پاکستانی عوام اپنی افواج کے ساتھ مل کر عالمی دہشتگردی کے خلاف پوری طرح سے متحد ہیں.