counter easy hit

ای او بی آئی سہولت کارڈ کے اجرا سے 75 لاکھ پنشنرز کیلئے بڑی سہولت، یوٹیلٹی سٹورز پر بچت پیکج متعارف

اسلام آباد(یس اردو نیوز) ای او بی آئی پنشنرز کیلئے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے بڑی سہولت کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ای او بی آئی پنشنرز سہولت کارڈ سے ملازمین کو ایک ہزار روپے بچیں گے اور ریاست مدینہ کے وژن کے مطابق 75 لاکھ افراد کو فائدہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے چیئرمین یوٹیلیٹی سٹورز ذوالقرنین علی خان اور چیئرمین ای او بی آئی اظہر حمید کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ ای او بی آئی اور یوٹیلٹی سٹورز کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا جس کے ذریعے ای او بی آئی پنشنرز آٹا، چینی ، دال ، چاول اور گھی کی خریداری پر %10 یا زائد ڈسکاوئنٹ حاصل کر سکیں گے۔ اس کے لیے ای او بی آئی سہولت کارد جلدجاری کئے جائیں گے اور اس سہولت سے 75 لاکھ لوگ فائدہ اٹھائیں گے۔ چیئرمین یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ذوالقرنین علی خان نے کہاکہ وزیر اعظم کی خواہش تھی کہ ہم آمدن یافتہ طبقے کیلئے راشن ریاعتی قیمتوں پر دیا جائے، ای او بی آئی کیلئے ہم نے سہولت کارڈ کا آغاز کیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ ای او بی آئی ملازمین کو آٹا، چینی چاول گھی اور دالیں ریاعتی نرخ پر دیں گے، یوٹیلیٹی سٹورز سہولت کارڈ کے ذریعے شفافیت کو مد نظر رکھا جائے گا۔

ADVISOR, TO, PM ZULFI BUKHARI, SAYS, 7500000, PEOPLE, WILL, BE, BENIFITTED, BY, EOBI, SAHULAT, CARD

AGREEMENT, BETWEEN, MINISTRY, OF, OVERSEASE, AND, UTILITIY SOTRES, FOR, EOBI, INTRODUCING, EOBI, SAHULAT, CARD, FOR, PENSIONERS 2

انہوں نے کہاکہ یوٹیلیٹی سٹورز آئی ٹی پر پچھلے ایک سال سے کام کررہی ہے۔ زلفی بخاری نے کہاکہ ای او بی کی پنشن ساڑھے چھ ہزار سے بڑھا کر ساڑھے آٹھ ہزار تک لے گئے ہیں،سہولت کارڈز کے ذریعے ملازمین کو ماہانہ ایک ہزار بچیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ملازمین کو دس فیصد سے زیادہ ریاعت دیا جائے،یہ وزیراعظم کی مدینہ کی ریاست کے وژن کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کارڈ سے 75 لاکھ افراد کو فائدہ ہوگا،مشکل وقت میں عوام کو سب سے زیادہ فائدہ اس کے ذریعے ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ کل پانچ ضروری ایشیا پر ریائت دی جائے گی، پنشنرز ہمیشہ ای او بی آئی کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔ ذوالقرنین علی خان نے کہاکہ آٹے کی کم قیمتوں پر دستابی ہمارے لیے چیلنج بن گیا ہے، پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت 60 روپے بڑھانے کی منظوری دی ہے، وزیر اعظم نے آٹے کی قیمتیں نہ بڑھانے کی ہدایت کی ہے، وزیر اعظم کی اجازت کے بغیر قیمتیں نہیں بڑھائیں گے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website