counter easy hit

وزیراعظم کی معاشی تھنک ٹینک کے ساتھ اہم ترین میٹنگ، معیشت کی بہتری کیلئے بینکنگ، تجارت اورمعاشی ماہرین کی تجاویزتیار

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ملک کے معاشی تھنک ٹینک کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے بعد مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تھنک ٹینک کا مقصد بینکنگ، تجارت اور معیشت کے ماہرین کے ساتھ مل کر پاکستانی معیشت کی بہتری پرغور کرنا ہے۔ تھنک ٹینک اجلاس میں قرضوں کی سہولیات کو بڑھانے کیلیے اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ معاشی شعبوں میں ڈیجیٹائزیشن کو فروغ دیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ تعمیرات کے شعبے میں وزیراعظم کے ویژن کے مطابق اقدامات کو عملی جامہ پہنایا جائیگا۔ ضرورتمند پاکستانیوں تک پیسہ پہنچانے اور اس سلسلے میں تخریبی عناصر کی سرکوبی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائینگے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website