counter easy hit

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے آپریشن کلین اپ کا آغاز کردیا

Advisor Finance Abdul Hafeez Sheikh launched Operation Clean-upاسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارتک خبروں کی رسائی ممکن کرنے والے وزارت خزانے کے اہم افسران پکڑے گئے، نئے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے آپریشن کلین اپ کا آغاز کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا وزارت خزانہ کے اندر ایک گروپ تھا جو وقت سے پہلے اسد عمر اور کابینہ کے فیصلے اسحاق ڈار کو پہنچاتا تھا، لندن میں بیٹھ کر اسحاق ڈار اسٹاک مارکیٹ میں ہر اطلاع پہنچا دیتے تھے۔ اطلاع پہنچا دینے والے ان افسران کو مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے عہدے سے ہٹا دیا ہے، ہٹائے جانے والے افسران میں اسپیشل اسسٹنٹ ٹو وزیر خزانہ بھی شامل ہیں، ان کے علاوہ ڈپٹی سیکرٹری ٹو وزیر خزانہ، ایس او ٹو وزیر خزانہ بھی اسحاق ڈار کی ٹیم کا حصہ تھے، گزشتہ نو ماہ کے دوران ان تینوں اشخاص نے ہر فیصلہ وقت سے پہلے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ہر فیصلہ پہنچایا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان سرکاری ملازمین نے معیشت اور تحریک انصاف کی حکومت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین نے معیشت اور پی ٹی آئی حکومت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ خیال رہے اسحاق ڈار لندن میں بیٹھ کر ملکی ممیشت پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔ ملک کی معاشی صورتحال بگڑنے پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم عمران خان اور موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا تھا۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں معاشی صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے موجودہ حکومت کو مفید مشورے بھی دئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے۔ حکومت کو چاہئیے کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے انٹرسٹ ریٹ کو کم کر کے کاروباری حضرات کا حوصلہ بڑھائے، ترقیاتی کام شروع کرے تاکہ روزگار کے مواقع بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ ریورس گئیر لگا کر ملک کو راستے پر لایا جائے۔

یہی وہ ملک ہے جس میں چالیس سال کے کم ترین انٹرسٹ ریٹ تھے، افراط زر کی شرح بھی چالیس سال کی کم ترین سطح پر تھی۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمرنے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس کیا تو اس پر سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی اس تبدیلی پر رد عمل دیا تھا۔ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر متحرک ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میں نے عوام کو حکومت کی معاشی پالیسیوں کے اثرات سے آگاہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی کے تحت اب اسحاق ڈار وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغامات جاری کرتے اور معاشی بحالی کے حوالے سے حکومت کو مشورے دیتے ہیں، دوسری جانب ایک یہ خبر ہے کہ تحریک انصاف کے مرکزی وفاقی وزیر کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ ، کھلاڑیوں کیلئے آج کی سب سے بڑی خبر ۔۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کیخلاف نااہلی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا، وکیل درخواست گزار نے کہا الیکشن کمیشن نے ہماری درخواست مسترد کر دی،عدالت الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دے.تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر مذہبی امور کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، سماعت سنگل رکنی بنچ جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے کی. شہری حضرت حسین اور شاہ نواز کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت میں وکیل درخواست گزار نے کہا کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت نورالحق قادری حکومت کے ڈیفالٹر تھے، ان کی جانب سے نامکمل کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے.