counter easy hit

کروڑوں دلوں پر راج کرنیوالی اداکارہ ریکھا 61 برس کی ہو گئیں

Rekha

Rekha

n]
ممبئی : 1954 میں بھارتی شہر چنئی میں تامل اداکار جیمین گنیشن اور تیلگو اداکارہ پشپاولی کے گھر پیدا ہونے والی بھانو ریکھا گنیشن ایک عام سی لڑکی تھی لیکن اس کے خواب عام سے نہ تھے۔

اداکاری اس کے خون میں شامل تھی جس نے اسے بالی وڈ میں وہ مقام دیا کہ اس کے لاکھوں مداحوں نے اپنی بیٹی کا نام”ریکھا“ رکھا۔

ماں باپ اداکار ہونے کے باوجود دیو مالائی حسن کی مالک ریکھا نے بھارتی فلم نگری میں آسانی سے یہ مقام حاصل نہیں کیا جس پر آج ہیں۔ 1966 میں چائلڈ ایکٹر کی حیثیت سے انہوں نے تیلگو فلم”رنگولا رتنم“ سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا فلم کی کامیابی نے فلم نگری میں ان کے لئے دروازے کھول دیئے۔

ریکھا نے بالی ووڈ میں اپنا فنی سفر کا باقاعدہ آغاز 1970 میں ریلیز ہونے والی فلم ”ساون بھادوں “ سے شروع کیا لیکن ان کی فلمی زندگی میں 1981 میں بڑا موڑ آیا۔ جب ان کی بالی وڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ کی گئی فلم ”سلسلہ“ نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھے لیکن اسی برس انہوں نے فلم ”امراؤ جان “ میں طوائف کا کردار ادا کیا اور اس کردار کو ناقابل فراموش بنا دیا۔