counter easy hit

اداکارہ ناہید شبیر نے دوسری شادی رچا لی ، مگر انکے نئے دولہا میاں کون ہیں اور کیا کرتے ہیں ؟ گرما گرم انکشاف

Actress Naheed Shabbir has married second, but who is his new groom and what do they do? Summer revealed

لاہور (ویب ڈیسک) ٹی وی اداکارہ ناہید شبیر نے شادی کر کے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا۔روزنامہ دنیا کے مطابق 45 سالہ اداکارہ کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ اداکارہ کی مایوں، مہندی، بارات اور ولیمے کی تصاویر دیکھ کر مداح انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔ ناہید شبیر نے بارات پر سرخ رنگ اور ولیمے میں سلور رنگ کا لباس پہنا۔ناہید کی شادی پروڈیوسر نومی خان سے ہوئی ہے جو دونوں کی دوسری شادی ہے، اداکارہ نے پہلی شادی 2010 میں عامر مرزا نامی شخص سے کی تھی تاہم کچھ عرصے بعد علیحدگی ہوگئی۔ یاد رہے کہ ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ ناہید شبیر نے بھی زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا ہے۔ان کی شادی کی تقریبات کراچی میں انجام پائیں جس میں فنکاروں کی کثیر تعداد شرکت کی ۔ رسم حنا میں فیصل قریشی،عالیہ اور جویریہ سعود سمیت بہت سے فنکاروں نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر دولہا اور دلہن نے خوب ہلہ گلہ کرتے ہوئے نہ صرف ڈانس کیا بلکہ گانے بھی گائے۔ خیال رہے کہ ناہید شبیر کا شمار مقبول فنکاروں میں ہوتا ہے جن کے کریڈٹ پر بے شمار سپر ہٹ ڈرامے ہیں۔ وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈکشن بھی کرچکی ہیں جبکہ شادی کے حوالے سے ماضی میں ان کا نام کئی نامور لوگوں کے ساتھ لیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website