counter easy hit

اداکارہ میرا شاعرہ بھی بن گئیں

Mera

Mera

لاہور (یس ڈیسک) اداکارہ میرا نے نیا مشغلہ اپنا لیا اور شاعرہ بن گئیں۔ اداکارہ میرا نے تقریب میں سینئر اداکارہ سنگیتا کی خدمات کے اعتراف میں اپنی لکھی ہوئی نظم پڑھ کر سنائی اداکارہ میرا نے بتایا کہ اپنے حالات زندگی پر بھی شاعری کر رہی ہوں۔

کتاب جلد شائع کروانے کا ارادہ ہے۔ ایک سوال پر کہا کہ جوڑیاںآسمانوں پر بنتی ہیں۔ عمران خان اور ریحان خان کی اچھی جوڑی ہے، دونوں کیلئے نیک خواہشات رکھتی ہوں۔