counter easy hit

سنگیتا کی فنی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب

Sangeeta

Sangeeta

لاہور (یس ڈیسک) معروف فلم ڈائریکٹر اور اداکارہ سنگیتا کی فنی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کراچی کے جریدہ رنگ روپ نے پنجابی کمپلیکس میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں غلام محی الدین، بہار بیگم، میرا، اچھی خان، شیبا بٹ، اختر شاد، ڈاکٹر صغریٰ صدف، سیف اللہ سپرا، شفقت چیمہ، طاہر بخاری، ببرک شاہ اور ٹھاکر لاہوری نے سنگیتا کی شخصیت اور ان کی خدمات پر روشنی ڈالی۔

دیگر شرکاءمیں جرار رضوی، آصف خان، حسن عسکری، صفدر خان، ارباز خان، راحیلہ آغا، ملک صفدر، نیئر اعجاز، نواز خان، ثوبیہ خان، الماس بوبی، دردانہ رحمان، اورنگزیب لغاری شامل تھے۔ کمپیئرنگ روبی انعم نے کی۔ مدعو، نرمل شاہ، ماہم رحمان، کائنات، نادرہ چودھری، دیبا کرن نے پرفارم کیا۔