counter easy hit

ادکارہ میرا نے ایک بار پھر ذاتی اسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ شروع کردی

دبئی: ادکارہ میرا نے ایک بار پھر ذاتی اسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں وہ دبئی پہنچ گئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اداکارہ میرا نے ایک بار پھر رمضان المبارک میں اپنے ذاتی اسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ شروع کردی ہے

تفصیلات کے مطابق ادکارہ میرا نے ایک بار پھر ذاتی اسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں وہ دبئی پہنچ گئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اداکارہ میرا نے ایک بار پھر رمضان المبارک میں اپنے ذاتی اسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں وہ دبئی پہنچ گئی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے وڈیو پیغام میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ میں شفقت ٹرسٹ ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے لئے دبئی آئی ہوں اور میری پوری کوشش ہے کہ اب اس اسپتال کو مکمل کرلیا جائے۔ آپ نے ہمارا ساتھ دینا ہے اور ہمارے لئے دعا کرنی ہے۔ یاد رہے کہ میرا نے کئی سال پہلے اپنی والدہ کے نام پر اسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے لئے وہ پاکستان کے علاوہ بیرون ملک سے بھی فنڈز اکٹھے کرچکی ہیں تام ان کا یہ پراجیکٹ ابھی تک کاغذوں تک ہی محدود ہے کیونکہ اس کی تعمیر کے لئے عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا۔