counter easy hit

اداکارہ ماہرہ خان نے ٹی وی میزبان اور اداکار فہد مصطفیٰ کو ’’ہاں‘‘ کردی

Actress Mahira Khan say "Yes" to tv host and actor Fahad Mustafaکراچی: اداکارہ ماہرہ خان نے ٹی وی میزبان اور اداکار فہد مصطفیٰ کو ’’ہاں‘‘ کردی ہے، ماہرہ خان نے فہد مصطفیٰ کو شادی کے لیے نہیں کی بلکہ ایک ساتھ فلم میں کام کرنے کے لیے ہاں کی ہے۔

دراصل چند روز قبل ماہرہ خان نے فہد مصطفیٰ کی گیم شو’’جیتو پاکستان‘‘ میں شرکت کی تھی اور وہاں دونوں نے مل کر خوب ہلہ گلہ کیا۔ ماہرہ اورفہد کو پہلی بار اسکرین پر ایک ساتھ دیکھ کر دونوں کے مداح بھی بے حد پرجوش نظر آئے جب کہ ایک صارف نے تو ٹوئٹر پر دونوں کو ایک ساتھ فلم میں کاسٹ کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔ فہد مصطفیٰ کو بھی یہ آئیڈیا بے حد پسند آیا اور انہوں نے ماہرہ خان سے پوچھا ’’بولو ہاں کہ نا‘‘جس پر ماہرہ خان نے ’’ہاں‘‘کہتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے رضا مندی ظاہر کردی۔