counter easy hit

اداکار جاوید کوڈو کا آپریشن کامیاب

لاہور:  معروف اداکار جاوید کوڈو کا آپریشن کامیاب ہو گیا۔ فی الحال وہ پرائیویٹ ہسپتال کے آئی یو میں زیرِ علاج ہیں۔

Actor Javed Kodo's operation succeededجاوید کوڈو چند روز قبل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے جس کے باعث انہیں گنگا رام ہسپتال داخل کرایا گیا لیکن بعد ازاں انہیں جلو موڑ کے قریب ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کر دیا گیا تھا۔ ان کے بیٹے نے بتایا کہ ان کی حالت تسلی بخش ہے ہم پرامید ہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ اداکار جاوید کوڈو کا مسلم ٹاﺅن کے نزدیک ایکسیڈنٹ ہو گیا تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کے کولھے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی جس کو جوڑنے کے لئے ان کا آپریشن کیا گیا۔