لاہور: سپرماڈل و اداکارہ مہرین سید نے کہا ہے کہ لاہور کو فن وثقافت کا گہوارا کہا جاتا ہے، آج سے شروع ہونے والے ’’فیشن ویک‘‘ میں معروف ڈیزائنرز کے دیدہ زیب ملبوسات اس دھرتی کوبین الاقوامی سطح پرمتعارف کرانے اور سافٹ امیج کوکونے کونے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مہرین سید نے کہا کہ میری پہچان توفیشن انڈسٹری سے ہے اورمیں یہ بات بخوبی جانتی ہوں کہ ہمارے پاس کس قدر باصلاحیت فیشن ڈیزائنر موجود ہیں جو اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے ہمیشہ کی
Ad
طرح اس بار بھی منفرد اور جاذب نظر عروسی ملبوسات کی کولیکشن متعارف کروائیں گے۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے ملک کے اس یادگار ایونٹ کی سپورٹ کریں اور بین الاقوامی ممالک کے ڈیزائنرز کو مجبورکریں تاکہ وہ بھی یہاں آکر فیشن ویک کا حصہ بن سکیں۔
Ad
Ad








