counter easy hit

عامر خان کی اگلی فلم کا نام منظرعام پرآگیا

Aamir Khan's next film name was released

Aamir Khan’s next film name was released

ممبئی: بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور اداکار عامر خان جب بھی کوئی فلم کرتے ہیں تو وہ باکس آفس پر دھوم مچادیتی ہے جب کہ مداحوں کی جانب سے ان کی شاندار اداکاری کے باعث ان کی فلموں کا خا صا انتطار بھی کیا جاتا ہے تاہم اب اداکار کی اگلی فلم کا نام بھی منظرعام پرآگیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک وقت میں ایک فلم میں کام کرنے والے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان آج کل اپنی نئی آنے والی فلم “دنگل” کی پروموشن میں مصروف ہیں جورواں ماہ ہی سنیما گھروں کی زینت بنے گی تاہم اب اداکار کی نئی فلم کا نام بھی منظرعام پرآگیا ہے۔اداکارعامرخان بھارتی خلا نورد راکیش شرما کی زندگی پر مبنی بننے والی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے جب کہ فلم کے ہدایت کارمہیش متھائی کی جانب سے فلم کا نام “سارے جہاں سے اچھا” رکھا گیا ہے۔1984 میں اس وقت کی وزیراعظم اندرا گاندھی نے جب خلانورد راکیش شرما سے ان کے خلا کے سفرکے بارے میں پوچھا تھاتوانہوں نے “سارے جہاں سے اچھا” الفاظ کہے تھے جس کی مناسبت سے ہی فلم کا نام خلا نورد راکیش شرما کے بجائے “سارے جہاں سے اچھا” رکھا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website