counter easy hit

عامر خان شاہ رخ اور سلمان خان کے ساتھ کام کرنے پر راضی

Aamir Salman and Shahrukh

Aamir Salman and Shahrukh

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی حامی بھر لی ہے۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی شاہ رخ اور سلمان کے ساتھ کام کرنے سے انکار نہیں کیا اور وہ ان دونوں اداکاروں کے ساتھ کام کرنے میں کوئی حرج بھی محسوس نہیں کرتے تاہم فلم کی کہانی ایسی ہونا چاہئے جس میں وہ سلمان اور شاہ رخ کے ساتھ مل کر بہتر کردار نبھا سکیں۔

واضح رہے کہ عامر اور سلمان خان نے 20 روز قبل فلم ’’انداز اپنا اپنا‘‘ میں ساتھ کام کیا تھا جو بے حد مقبول ہوئی تھی جب کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں تینوں خانز کے درمیان اکثر تعلقات خراب ہونے کی خبریں بھی زیر گردش رہتی ہیں۔