counter easy hit

پی ٹی آئی رہنما رانا جاوید عمر کے ایک بیان نے سندھ میں کھلبلی مچا دی

رائے ونڈ (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنماء رانا جاوید عمر نے کہا کہ زرداری حوصلہ رکھیں ، تحریک انصاف کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی ، ملک لوٹنے والوں کا پورا احتساب ہو گا، آصف زرداری کو عوام دیوار سے لگا چکے ہیں، کھوکھلے نعروں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ،اب وہ اقتدار بھول جائیں،اور جیل جانے کی تیاری کریں ،انہوں نے کہا کہ عمران خان پر کرپشن کا الزام لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، ملک کا ہر غریب آدمی جھولیاں اٹھا کر انہیں بدعائیں دے رہا ہے ۔ دوسری جانب انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء پی پی 171 رانا جاوید عمر نے کہا غریبو ں کی زمینں ہتھانے اور ناجائز قبضہ کرنے والوں کی ہر گز رعایت نہیں برتی نہیں جائے گی بااثر کے جرم سے پردہ پوشی اور غیرب کو سزا کا کلچر بدل دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزاد اظہار کے بینادی حق پر یقین رکھتے ہیں عوام کی خدمت کا مشن پورا کریں گے، ترقی کا سفر دور دراز علاقوں تک پہچائیں گے