counter easy hit

پاکستان کی ایک خاص کمیونٹی آج عید منا رہی ہے ، یہ لوگ کون ہیں ؟ اور کہاں سے تعلق رکھتے ہیں ؟

A special community of Pakistan is celebrating this festival, who are these people? And where do you belong

کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد سمیت ملک بھر میں داؤدی بوہرہ جماعت آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے۔پاکستان میں داؤدی بوہرہ برادری سے تعلق رکھنے والے سب سے زیادہ افراد کراچی میں بستے ہیں، کراچی میں عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں ہوا، اس کے علاوہ پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی، نارتھ ناظم آباد اور حیدری میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے، جن میں مرد، خواتین، بوڑھے اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس اور رینجرز اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔کراچی کے علاوہ حیدر آباد اور راولپنڈی میں بھی بوہرہ کمیونٹی کے نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے اور ملک و قوم کی بقا اور سالمیت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں آج مذہبی عقیدت واحترام سے عید الفطر منائی جارہی ہے۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عراق، بحرین، سوڈان سمیت خیلجی ریاستوں، برطانیہ اور یورپی ممالک میں آج مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ عید الفطر منائی جارہی ہے۔ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں نمازعید کے عظیم الشان اور روح پرور اجتماعات منقعد ہوئے اور مسلمانوں نے عید کی نماز ادا کی۔خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے شوال المکرم کا چاند نظرآنے کے بعد سعودی قوم اور پورے عالم اسلام کو عیدالفطرکی مبارک باد پیش کی، جب کہ شاہ سلمان نے عیدالفطر پر مسلمانان عالم کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔دوسری جانب کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جہاں بدھ کو عید الفطر منانے کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ عید الفطر بدھ کو منانے کا سب سے پہلے اعلان آسٹریلیا میں آسٹریلین نیشنل امام کونسل نے کیا جو کہ ایک ہفتہ پہلے ہوچکا تھا جس کے مطابق آسٹریلیا میں یکم شوال المکرم بدھ کو ہوگی۔انڈونیشیا میں بھی بدھ کو باضابطہ طور پر عید الفطر کا اعلان کیا گیا ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website