counter easy hit

75 برس سے بغیر کھائے پیے زندہ رہنے والا سادھو۔۔

A simple living without food for 75 years ...

آپ کھانا کھائے اور پانی پیے بغیر کتنے عرصے تک زندہ رہ سکتے ہیں؟ بھارت میں رہنے والے ایک پنڈت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گزشتہ75برس سے کچھ نہیں کھایا پیا۔بھارتی اخبار، ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، 83سالہ پراہلاد جانی نامی سادھو سات برس کی عمر سے امبا جی نامی مندر کے قریب واقع ایک غار میں خوراک اور پانیکے بغیر زندگی گزار رہا ہے۔ یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر اس نے ایسی زندگی کا انتخاب کیوں کیا اور اب تک زندہ کیسے ہے؟اس بارے میں جانی کا دعویٰ ہے کہ اس نے تین دیویوں کی آشیرباد سے سات برس کی عمر میں روحانی رازوں کا پتہ لگانے کے لیے گھر کو خیرباد کہا۔ اس کا مزید کہنا ہے کہ ’’اگرچہ میں جنگل میں ایک سو سے دو سو کلو میٹر پیدل چلتا ہوں، لیکن اس کے باوجود مجھے کبھی پسینہ نہیں آیا اور نہ ہی کبھی میں تھکا اور نہ مجھے نیند آئی۔ میں تین گھنٹے سے لے کر کئی ماہ تک مستقل گیان کر سکتا ہوں۔‘‘اگر میڈیکل سائنس کی رو سے دیکھا جائے، تو پنڈت جانی کا یہ دعویٰ احمقانہ لگتا ہے، کیونکہ سائنس ہمیں یہ بتاتی ہے کہ کوئی بھی شخص پانی پیے بغیر زیادہ سے زیادہ ایک ہفتہ اور کھانا کھائے بغیر زیادہ سے زیادہ دو ہفتے زندہ رہ سکتا ہے، لیکن اس کے باوجود پنڈت کے ان دعووں کو قطعی طور پر مسترد نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ ڈاکٹرز نے اس کا مکمل طبی معائنہ بھی کیا ہے۔*-*پنڈت جانی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی خوراک پودوں کے رس سے حاصل کرتا ہے، جو غار کے ایک سوراخ کے ذریعے اس کی پلیٹ میں جمع ہوتا رہتا ہے۔ پنڈت کے ان تمام دعووں کا تین ہفتوں کے دوران ایک اسپتال میں مختلف ٹیسٹوں کے ذریعے 30ماہرین نے تجزیہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے جانی کو احمد آباد کے اسٹرلنگ اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں کیمروں کے سامنے اس کا مشاہدہ کیا گیااور اس کے نتیجے میں پتہ چلا کہ اس نے پندرہ روز تک اسپتال میں نہ کچھ کھایا اور نہ پیا اور نہ ہی اسے قضائے حاجت محسوس ہوئی۔اس بارے میں نیورولوجسٹ، ڈاکٹر سدھیر شاہ کا کہنا ہے کہ ’’ یہ سب ہمارے لیے ناقابل یقین تھا۔اب ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ سادھو کا جسم ایک مکمل فطری ماحول میں گیان اور یوگا کے نتیجے میں حیاتیاتی طور پر تبدیل ہو گیا۔‘‘ بھارت میں موجود ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سادھو میں رونما ہونے والی اس تبدیلی کا تعلق ’’ امرتا چکرا‘‘ (تیسری آنکھ چکرا) سے ہے۔ کیونکہ ہندو تعلیمات کے مطابق، اس سے ایک ایسا جادوئی رس نکلتا ہے کہ جو انسان کو بغیر کچھ کھائے پیے زندہ رکھتا ہے۔ پراہلاد جانی کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ 83برس کا ہونے کے باوجود اس کا دماغ ایک25 سالہ نوجوان کی طرح ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website