counter easy hit

سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کے حوالے سے نیا حکم جاری کر دیا

A new order has been issued to increase the retirement age of civil servants

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں 3 سال اضافے پر غور کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے ڈاکٹر عشرت حسین کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں 3سالہ اضافے پر غور کرے گی ۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں دفاع، خزانہ اور اسٹیبلشمنٹ کے سیکرٹریٹز شامل ہیں۔۔ کے پی کے حکومت نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 63 سال کر دی ہے جبکہ وزیر خزانہ نے تاحال اس تجویز کی منظوری نہیں دی۔ اسی سے متعلق ایک اور پیش رفت میں وفاقی حکومت پاک سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو ایگزیکٹیو الاؤنس رہنے پر غور کر رہی ہے۔ واضح رہے خیبرپختونخواہ حکومت نے ریٹائرمنٹ کی عمر میں تین سال کا اضافہ کر دیا ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت نے سالانہ 24 ارب روپے کی بچت کے لیے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر اضافہ منظور کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 63 برس کردی گئی ہے۔ مذکورہ فیصلہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود کی سربراہی میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔ جس کے بعد صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں موجود ملازمین کی عمر 65 سال سے زائد جبکہ کچھ ممالک میں یہ 67 سال سے زائد ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ آئین کی دفعہ 240 (ب) کے تحت صوبائی حکومت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ اس بارے میں صوبائی اسمبلی میں قانون سازی کی جاسکے۔ ابتدا میں سول سرونٹ ایکٹ 1973 میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 50 سال مقرر کی گئی تھی جس کے بعد اسے بڑھا کر 60 برس کردیا گیا تھا۔ پاکستان میں اوسط عمر 1973ء میں 55 برس سے بڑھ کر 2018ء میں 63 سال ہوچکی ہے تقریباً 5 ہزار ملازمین ہر سال ریٹائر ہوتے ہیں جبکہ قبل از وقت ریٹائر منٹ کی شرح بھی 50/50 ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website