counter easy hit

متحدہ عرب امارات کو بڑا جھٹکا۔۔۔ پاکستانیوں کا بڑا اقدام، پاکستان بھر میں ’ اتحاد ائیر لائن‘ کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا گیا

a, huge, push back to, , UAE, Pakistanis, conducted, the, big, step

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سول ایوارڈ نوازنے پر پاکستانیوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔کیونکہ نریندر مودی کو ایک عرب ملک کی طرف سے اس وقت اُس ایوارڈ سے نوازا گیا جب مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی گئی اور وہاں کے لوگوں پر بھارتی افواج کی جانب سے ظلم و ستم جاری ہیں۔اسی حوالے سے اب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن بھی کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر میدان میں آگئی ہے۔یو اے ای سے تعلق رکھنے والی اتحاد ائیر لائن کی ٹکٹوں کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو یو اے ای کی طرف سے دیئے جانے والے ایوارڈ کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے کنوینئر خواجہ ایوب نسیم کا کہنا تھا کہ آئندہ کا لائحہ عمل آج کی پریس کانفرنس میں طے کیا جائے گا۔اتحاد ائیر ویز کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا اور دبئی جانے والے ٹورسٹ کو بھی کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر باور کرائیں گے کہ یو اے ای حکومت نے قاتل مودی کو ایوارڈ سے نوازا ہے۔خیال رہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو متحدہ عرب امارات میں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انتخابات میں کامیابی کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ کیا جس میں انہوں نے ایوان صدر میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔اس موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ”زید ایوارڈ” دیا گیا۔ خلیج ٹائمز کو دئے گئے خصوصی انٹرویو میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ میں متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ حاصل کر کے انتہائی خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ بھارت اور متحدہ عرب امارات کے مابین فروغ پاتے تعلقات کی گواہی ہے اور 1.3 بلین بھارتی عوام کے لیے باعث فخر ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارت ظالمانہ طور پر کشمیر پر قبضہ کر چکا ہے کہ کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے،اُس وقت اسلامی ملک متحدہ عرب امارات مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بھارت سے تشویش کا اظہار کرنے کی بجائے بھارتی وزیراعظم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز رہا ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website