counter easy hit

ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہورہا ہے کہ ایک جمہوری جماعت کا مقابلہ آمریت نہیں جمہوری جماعت کر رہی ہے: فہد حسین

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر صحافی فہد حسین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ مشکلات کا شکار رہی ہے لیکن ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ایک جمہوری پارٹی کے مد مقابل جمہوری پارٹی ہے کوئی آمریت نہیں، سوال یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کا وجود باقی رہےگا یا پھر پوری ن لیگ تتر بتر ہوجائے گی، اسٹیبلشمنٹ کوئی گیم کھیل رہی ہے جو کسی کو دکھائی نہیں دے رہی  تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی فہد حسین کا کہنا تھا کہ نیب اس وقت پوری طرح متحرک دکھائی دے رہی ہے اور ن لیگ پر جتنے بھی کیسز ہیں وہ سب نیب نے ہی بنائے ہیں دوسری بات یہ ہے کہ کسی بھی مقدمے میں ٹھوس شواہد سامنے نہیں آرہے ۔ جو مسلم لیگ ن کے ساتھ ہورہا ہے اس کا سیاسی پہلو یہ بھی ہے کہ ن لیگ کے خلاف جو سیاسی دباؤ بڑھا دیا گیا ہے تو ن لیگ اس سے نکلنے کے لیے کیا حکمت عملی اپنائے گی؟ اس وقت ن لیگ کے سامنے ایک اور سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کیا نن لیگ اپنا وجود برقرار رکھ پائے گی یا پھر تتر بتر ہوجائے گی؟ فہد حسین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ مشکلات کا شکار رہی ہے لیکن ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ایک جمہوری پارٹی کے مد مقابل جمہوری پارٹی ہے کوئی آمریت نہیں، سوال یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کا وجود باقی رہے گا یا پھر پوری ن لیگ تتر بتر ہوجائے گی، اسٹیبلشمنٹ کوئی گیم کھیل رہی ہے جو کسی کو دکھائی نہیں دے رہی ۔