counter easy hit

آسٹریا میں نقاب پر پابندی، خلاف ورزی پر 150یورو جرمانہ

آسٹریامیں نقاب پر پابندی کا اطلاق، پولیس نے خواتین کو چہرہ دکھانے پر مجبور کرنا شروع کردیا، خلاف ورزی کرنیوالوں پر ڈیڑھ سو یورو جرمانہ کیا جائے گا۔ یورپ کے ایک اور ملک آسٹریا میں A ban on veil in Austria, fine of 150 euros on violationبھی مسلمانوں پر زندگی تنگ ہونے لگی، چہرے کے نقاب پر پابندی لگا نے کے قانون کا اطلاق ہوگیا، عام انتخابات میں اسلام مخالف جماعتوں کی جیت کے امکانات پیدا ہوگئے۔

آسٹریا میں مسلمان خواتین حجاب نہیں کرسکیں گی، قانون کے مطابق عوامی مقامات اسپتال یا تقریبات میں مکمل چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کو ڈیڑھ سو یورو جرمانہ ہوسکتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق چہرہ ڈھانپنے کی مخالفت کرنے والے ہر 7میں سے 5 افراد اسلام مخالف نعرے لگانے والی سیاسی جماعت کو ووٹ دینے کا ارادرہ رکھتے ہیں۔ آسٹریا میں 15 اکتوبر کوعام انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے، جن میں مہاجرین اور اسلام مخالف جماعتوں کی جیت کا امکان ہے۔