counter easy hit

9 سالہ بچے نے بھائی کے علاج کے لیے ‌دو گھنٹے میں 6 ہزار ڈالر جمع کرلیے

واشنگٹن : امریکی ریاست کیرولینا کے رہائشی 9 سالہ بچے نے اپنے چھوٹے بھائی کے علاج کے لیے لیموں کا جوش فروخت کرکے محض دو گھنٹوں میں 6 ہزار ڈالر کی رقم جمع کرلی۔

A 9-year-old child can submit $ 6,000 in two hours for the treatment of brotherتفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیرولینا کے جنوبی حصّے میں مقیم ایک چھوٹے بچے سے اپنے بھائی کو لاحق مہلک بیماری کا علاج کروانے کے لیے ایک روز میں 6 ہزار ڈالر کی خطیر رقم جمع کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ’یہ جواں عزم بچہ 9 سالہ اینڈرو ایمرے ہے جو اپنے شیرخوار بھائی ڈیلن کی بیماری کے حوالے سے آنے والے اخراجات میں اپنے والدین کی مدد کرنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ ڈیلن ’کیرابی‘ نامی مہلک بیماری میں مبتلا ہے جو اپنی نوعیت کا نادر اور مہلک اعصابی مرض ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ چند روز قبل جنوبی کیرولینا کے رہائشی ایمرے نے ساؤتھ کیرولینا کے علاقے گرین وڈ کے پرانے ٹرکوں کے بازار میں دو گھنٹے تک لیموں کا جوس اور اپنے کپڑے فروخت کرکے 6ہزار ڈالر جمع کیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مارکیٹ میں فروخت کیے گئے کپڑوں پر اینڈرو ایمرے کے شیر خوار بھائی کی ’ٹیم ڈیلن‘ کا لوگو نمایاں تھا۔


ایمرے ’گو فاؤنڈ می‘ نامی ویب سائٹ سے 1300 ڈالر پہلے ہی جمع کر چکا تھا۔ ایمرے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مذکورہ رقم اپنے بیمار بھائی پر خرچ کرے گا اور اپنے بھائی کے لیے ٹیڈی بیئر بھی خریدے گا۔

اینڈرو ایمرے کی والدہ کا کہنا تھا کہ ’ایمرے کا 9 سال کی عمر میں اپنے چھوٹے بھائی کے لیے اس طرح عطیات جمع کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ایمرے اپنے بھائی ڈیلن سے بے حد محبت کرتا ہے‘۔