سانگلہ ہل(تحصیل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیررانامحمدارشداچانک رمضان بازارپہنچ گئے ٹی ایم اے کاحاضری رجسٹرڈ چیک کیااورمتعددملازمین کی غیرحاضری کانوٹس لیاانہوں نے آٹا،چینی کے اوزان سبزی،پھل،گوشت،مشروبات،مصالحہ جات ودیگراشیاء کی کوالٹی اورمعیار کوچیک کیااورمتعلقہ انچارج کوہدایت کی کہ رمضان بازرمیں غیرمیعاری اشیاء کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،میعاری اشیاء مقررہ ریٹ پرہی فروخت ہونی چاہئے اس میں کوتاہی کے مرتکب انتظامیہ کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،رانامحمدارشدنے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے عوام کوہرسطح پرریلیف فراہم کعنے کاتہیہ کررکھاہے اوراللہ کے فضل و کرم سے آج عوام اس سے استفادہ حاصل کررہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے وژن کے مطابق پنجاب بھرمیں رمضان بازاروں میں عوام خصوصاً خواتین کوایساماحوم فراہم کیاجارہاہے جس سے خریداری کے دوران انہیں کوئی مشکلات پیش نہ آئیں اوران کے تحفظ کوبھی ہرحال میں یقینی بنایاجارہاہے انہوں نے سٹی میڈیاتحصیل سانگلہ ہل کی رمضان بازاروں کی خصوصی کوریج پرصحافیوں کاشکریہ اداکیااورامیدظاہرکی کہ میڈیااپنی ذمہ داریاں نبھاکرآئندہ بھی مثالی کرداراداکرئے گا۔