counter easy hit

جب تک مسئلہ فلسطین کا منصفانہ طریقہ سے حل نہیں نکالا جاتا تب تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے: قطر

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) قطر نے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ دوریاستی حل تک اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ مرکزاطلاعات فلسطین کی طرف سے جاری بیان کے مطابق قطری وزیر خارجہ کی معاون لولو الخاطر نے عالمی میڈیا کو بتایا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کا اس وقت تک کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا جب تک فلسطین کے مسئلے کا کوئی منصفانہ حل نہیں نکل آتا۔ ان کے مطابق مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل صرف اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور فلسطینی قوم کو ان کے حقوق کی فراہمی کے ذریعے ممکن ہے۔ انہوں‌نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں فلسطینی قوم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ پوری فلسطینی قوم ایک قابض ریاست اسرائیل کے تسلط میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صہیونی ریاست کے ساتھ اختلافات کا جو ہر تنازع فلسطین ہے اور اس کے حل کے بغیر تل ابیب سے تعلقات استوار نہیں ‌ہوسکتے۔خبررساں ایجنسیوں کے مطابق قطر نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کےقیام اور امن کے معاہدے کی مخالفت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل نہیں کیا جاتا تب تک اسرائیل کوتسلیم نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی صہیونی ریاست سے تعلقات قائم کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ قطرکے امیر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور ان کے داماد جیڑد کشنر سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں انہوں‌ نے امریکی حکومت کے مشیر پر واضح کیا تھا کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حل تک اسرائیل سے تعلقات استوار نہیں کریں‌گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website