counter easy hit

طاہر القادری کا عوامی تحریک کے معاملات سے الگ ہونے کا فیصلہ،کل شوریٰ اجلاس میں مزید چونکا دینے والے فیصلے متوقع

طاہر القادری کا عوامی تحریک سے الگ ہونے کا فیصلہ،کل شوریٰ اجلاس میں مزید چونکا دینے والے فیصلے متوقع

پارٹی سیکنڈ لائن قیادت کے حوالے کرکے خود تحقیقی، علمی کام پر توجہ دینگے

کل مشاورتی اجلاس میں ممبران شوریٰ کو فیصلے سے آگاہ کر کے تجاویز لیںگے

اسلام آباد(نمائندہ یس اردو نیوز) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے پارٹی عہدہ سے الگ ہو کر اپنی خدمات تحقیقی علمی کام پر مرکوز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جبکہ مستقبل میں کسی سیاسی اتحاد، انتخابی سیاست میں حصہ نہ لینے  اور عوامی تحریک کو صرف ایک فورم کی حد تک رکھنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ مشاورتی اجلاس میں طاہر القادری شوریٰ ممبران کے سامنے تمام صورتحال رکھ کر رائے لیں گے۔

ذرائع کے مطابق کل 5اپریل کوہونیوالے مشاورتی اجلاس میں علامہ طاہر القادری شوریٰ ممبران کو اپنے فیصلے سےآگاہ کرتے ہوئےان سے تجاویز لیں گے اور خوداپنی ذمہ داریوں سے الگ ہو کر عوامی تحریک کی سیکنڈ لائن قیادت کو آگے لانا چاہتے ہیں اور وہ عملی طور پر سیاسی معاملات میں حصہ نہیں لیں گے۔

مشاورتی اجلاس میں دیگر تمام امور پر بھی فیصلے کیے جائیں گے۔ ایک تجویز یہ بھی زیر غور ہے کہ سیاسی سرگرمیوں کے بجائے پوری توجہ تعلیمی سرگرمیوں پر دی جائے۔ اور منہاج القرآن یونیورسٹی کی طرز پر ملک بھر میں یونیورسٹیاں اور ادارےقائم کیے جائیں تاہم حتمی فیصلہ شوریٰ اجلاس میں کیا جائیگا۔

 

Dr. Tahir ul Qadri, will, left, presidency, of, Pak Awami Tehreek

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website