counter easy hit

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اڈیالہ جیل واپسی ۔۔۔۔جاتی امراء سے بڑی بریکنگ نیوز آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز ، کیپٹن(ر)صفدرکو اڈیالہ جیل لے جانے کیلیے انتظامات مکمل ، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم اور انکی صاحبزادی کو اس وقت جاتی امرا سے ایک قافلے کی صورت میں لاہور ائیرپورٹ پر لے جایا جا رہا ہے ، جہاں ایک خصوصی طیارہ رن وے پر موجود ہے ،
جو اپنے مسافروں کو لے کر تھوڑی دیر بعد اڑان بھرے گا ، ائیر پورٹ پر خصوصی اداروں کی ٹیمیں بھی موجود ہیں جو مجرمان کو اپنی تحویل میں اڈیالہ جیل پہنچائیں گی ۔نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو آج دوپہر لاہور ایئرپورٹ لے جایا جائے گا نوازشریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی تدفین میں شرکت کے لیے پیرول پر لاہور پہنچے تھے ،حکومت نے نواز شریف،، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو چھ روز کےلیے پیرول پر رہائی دی تھی۔سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے پیرول پر رہا کیا گیا تھا جس کا وقت آج سہہ پہر 4 بجے ختم ہورہا ہے۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شریف خاندان نے پوری کوشش کی کہ نواز شریف اور مریم نواز کو 40 روز تک پیرول پر رہائی دی جائے تاہم حکومت کی طرف سے مثبت جواب نہ ملنے پر شریف خاندان نے اپنا موقف بدل لیا۔جب کہ دوسری طرف نواز شریف و دیگر سے ملاقات کے لیے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت ن لیگی رہنما جاتی امراء پہنچ گئے اب سے کچھ دیر بعد نواز شریف،،مریم نواز ،کیپٹن(ر)صفدرکو اڈیالہ جیل لے جایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پیرول میں توسیع کی درخواست نہ پہلے کی تھی اور نہ ہی وہ اب کر رہے ہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے پیرول کی مدت بڑھانے کی کوئی درخواست نہیں کی۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف،، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کاٹ رہے تھے۔کچھ روز قبل نواز شریف کیا ہلیہ بیگم کلثوم نواز کا انتقال ہوا تھا جس کے بعد حکومت نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو چھ روز کےلیے پرول پر رہائی دی تھی جس کا وقت آج شام 4 بجے ختم ہو جائے گا۔