counter easy hit

لیبیا نے 20 مسیحیوں کی سربریدہ لاشیں مصرکے حوالے کردیں

لیبیا نے 20 مصری مسیحیوں کی سربریدہ لاشیں قاہرہ حکام کے حوالے کردی ہیں۔

Libya has handed over the dead bodies of 20 Christians to Egyptان افراد کو سرت شہر میں سن 2015ء میں شدت پسند تنظیم داعش کے جہادیوں نے قتل کیا تھا، ان افراد کی باقیات گزشتہ برس اکتوبر میں ملی تھیں۔

داعش نے فروری 2015ء میں ان قبطی مسیحیوں کے قتل کی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔

ان لاشوں کو لیبا کے شہر مصراتہ سے کفن باکسز میں ایک جہاز کے ذریعے مصر پہنچایا گیا جہاں قبطی چرچ کے سربراہ ٹواڈروز دوئم نے یہ لاشیں وصول کیں۔

ان لاشوں کو مصر کے منیا صوبے لے جایا جائے گا جہاں ان کی تدفین عمل میں لائی جائے گی۔