counter easy hit

ہمیں نیا ٹیلنٹ تلاش کرنا چاہیے جو مستقبل میں سینئرز کا خلا پر کر سکے‘ احسن خان

ہمیں نیا ٹیلنٹ تلاش کرنا چاہیے جو مستقبل میں سینئرز کا خلا پر کر سکے‘ احسن خان

Ahsan, Khan ,search ,new ,telent,

Ahsan, Khan ,search ,new ,talent,

وبرو اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے صرف انکو آگے لاکر پالش کرنے کی ضرورت ہے ، ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری اس وقت اپنے عروج کے دور سے گزر رہی ہے اور فلم انڈسٹری بھی بہتری کی طرف جا رہی ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں نیا ٹیلنٹ تلاش کرنا چاہیے جو مستقبل میں سینئرز کا خلا پر کر سکے۔انہوںنے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس موضوعات کی کمی نہیں بلکہ ایسے موضوعات ہیں جن پر بے شمار فلمیں بن سکتی ہیں ، روائتی فلمیں دیکھ کر لوگ اکتاہٹ محسوس کرنا شروع کر دیتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ نئے موضوعات پر اچھوتی فلمیں بنائی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں فلموں کی کامیابی کی بنیادی وجہ بھی نئے موضوعات تھے اور خاص طور پر شعیب منصور کی فلم ’’ ورنہ ‘‘ اپنے موضوع کے اعتبار سے بڑی خوبصورت تھی ۔انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری دو فلمیں مکمل ہو چکی ہیں جبکہ تیسری فلم پر کام جاری ہے ۔ اپنے طور پر جس حد تک بھی ممکن ہو سکے اچھا کام کرنے کی کوشش کرتا ہوں اور بعد میں جب بھی اپنا کام دیکھتا ہوں تو ذہن میں یہ بات آتی ہے کہ میں اس سے بہتر اداکاری کر سکتا تھا ۔