کراچی: بھینس کالونی میں ہوٹل پرنشہ ملادودھ پینے سے8 افرادکی حالت غیرہوگئی جب کہ پولیس نے ہوٹل مالک کوحراست میں لے لیا۔

ایس پی اورنگی ٹائون عابد علی بلوچ نے ایکسپریس کو بتایا کہ تمام متاثرہ افراد نے بھینس کالونی کی ہوٹل میں چائے پینے کے بعد دودھ پیا ہے جس کے بعد تمام افراد کی حالت غیر ہو گئی ہے، متاثرہ افراد کے پاس سے موبائل فون، رقم اوردیگر اشیا بھی غائب ہیں جس سے شبہ ہے کہ متاثرہ افراد کو کسے نوسر باز نے لوٹنے کے لیے نشہ ملادودھ پلایاجس کے بعدان کی حالت بگڑگئی۔
پولیس نے ہوٹل کے مالک کوحراست لے کر تھانے منتقل کردیا ہے جہاں اس سے تفتیش کی جا رہی ہے اور متاثرہ افراد کے حالت بہتر ہونے کے بعد معلوم ہوسکے گا کہ ان کے ساتھ کیا واقعہ رونما ہوا ہے۔








