counter easy hit

66 سالہ روسی صدر پیوٹن جڑواں بچوں کے باپ بن گئے

66-year-old Russian President Putin became the father of the twin

ماسکو(ویب ڈیسک) 66 سالہ روسی صدر ویلادی میر پیوتن کی 36 سالہ گرل فرینڈ اور سابقہ ایتھلیٹ علینا کاباایوا نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی ایک غیر مصدقہ رپورٹ کے مطابق روسی صدر ویلادی میر پیوتن 66 سال کی عمر میں جڑواں بچوں کے باپ بن گئے ہیں، صدر کی گرل فرینڈ علینا کاباایوا نے دارالحکومت ماسکو کے ایک نہایت اعلیٰ درجے کے اسپتال کے چھٹے فلور پر بچوں کو جنم دیا گیا، یہ فلور پہلے ہی روسی صدر کی گرل فرینڈ کے لیے مختص کردیا گیا تھا۔روسی صدر کے ساتھ طویل عرصے سے رفاقت رکھنے والی گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹس علینا کاباایوا کی دوستوں نے بچوں کی پیدائش سے متعلق افواہوں کی تردید نہیں کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ فی الحال ایسی کسی خبر کے بارے میں تصدیق کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ حکومت کی جانب سے بھی ایسی افواہوں پر تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔روسی اخبار ماسکو اسکی کومسومولیٹس نے صدر کے جڑواں بچوں کی پیدائش کی خبر اپنی ویب سائٹ پر شائع کی تھی تاہم روس کی خفیہ خبر رساں ایجنسی سے قریبی رابطہ رکھنے والے صحافی سرگے کانیف نے بھی دعوی کیا ہے کہ علینا کاباایوا نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website