counter easy hit

پاپوا نیوگنی میں 57 قیدی جیل توڑ کر فرار، 15 قیدی ہلاک

پورٹ مورس بے: پاپوا نیوگنی کی بوئیمو جیل توڑنے کی ایک بڑی واردات میں 57 قیدی فرار ہوگئے ہیں جبکہ جیل کے محافظوں نے 17 قیدی ہلاک اور درجنوں زخمی کردیئے ہیں۔

57 prisoners escape jail break, killed 15 prisoners in Papua New Guinea

57 prisoners escape jail break, killed 15 prisoners in Papua New Guinea

بوئیمو جیل حکام نے خبردار کیا ہے کہ فرار ہونے والے بیشتر قیدی سنگین جرائم میں ملوث تھے جن میں سے کئی کے خلاف مقدمات زیرِ سماعت تھے اور ان مفرور قیدیوں سے لوگوں کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

بوئیمو جیل پاپوا نیو گنی کے دوسرے بڑے شہر ’لائی‘ میں واقع ہے جہاں پچھلے چند سال کے دوران جیل توڑنے کی کئی وارداتیں ہوچکی ہیں۔ گزشتہ برس ایسی ہی وارداتوں میں کم از کم 70 قیدی فرار ہونے میں کامیا ہوئے جبکہ کم از کم 11 قیدیوں کو ہلاک کیا گیا۔

پاپوا نیو گنی میں سست رفتار عدالتی کارروائی کے باعث جیلوں میں گنجائش سے زیادہ افراد قید ہیں جبکہ ان میں زیادہ افراد وہ ہیں جو راہزنی، چوری چکاری، ڈکیتی اور لوٹ مار کی مسلح وارداتوں میں ماخوذ ہیں۔ جیل محافظوں کی کم تعداد اور سیکیوریٹی کے ناقص انتظامات کے نتیجے میں قیدیوں کا جیل توڑ کر فرار ہونا پاپوا نیو گنی میں معمول بن چکا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website