counter easy hit

چلڈرن وارڈ میں شدید گرمی اور اے سی خراب ہونے کی وجہ سے 5 بچے انتقال کرگئے

5 children died due to severe heat and AC damage in the children wardساہیوال: ساہیوال کے ڈی ایچ کیو اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں شدید گرمی اور اے سی خراب ہونے کی وجہ سے 5 بچے انتقال کرگئے۔

ڈی سی ساہیوال میاں زمان وٹو کے مطابق وارڈ کے اے سی بند ہو جانے کی وجہ سے وہاں درجہ حرارت بڑھا جس کے باعث بچوں کی ہلاکت کا واقعہ سامنے آیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نومولود بچوں کی ہلاکت پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا تھا جس کے فوری بعد ایم ایس آفس سے اے سی اترواکر بچوں کے وارڈ میں لگوایا گیا۔ڈی سی ساہیوال نے واقعہ کی تفصیلات سے حکومت کو آگاہ کر دیا ہے ۔دوسری جانب ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ نومولودبچوں کی ہلاکت کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ترجمان وزارت صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ خصوصی کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعدحقائق سامنے آئیں گے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقے عباس نگر میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 6 بچے اور 2 خواتین بے ہوش ہو گئیں جنہیں ریسکیو نے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔خانیوال میں غریب محنت کش کے بچوں کے کھانا کھاتے ہی طبعیت بگڑ گئی اور تمام گھر والے بے ہوش ہوگئے۔

اہل خانہ کے مطابق زہریلے چاولوں کے باعث بے ہوش ھونے والے بچوں میں دو بیٹیاں اور 5 بیٹے شامل ھیں۔ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں بچوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، متاثرہ بچوں میں سعدیہ، رضیہ، محمد علی، طاہر، شاہدہ، ارشد اور بچوں کی ماں شامل ھیں جبکہ ڈاکٹرز کے مطابق تمام بچوں کا علاج جاری ھے۔خواتین کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئ ھے اور ضلع انتظامیہ کی ہدایات پر بہترین طبی امداد دی جا رہی ہے۔